پاکستان میں فارمیسی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں فارمیسی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔فارمیسی ایکٹ 1967 کو جدید تقاضوں اور عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ازسرِنو مرتب کیا جائے گا،وفاقی وزیر صحت نے فارمیسی ایکٹ میں ضروری ترامیم کیلئے اعلی سطح تکنیکی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہاہے کہ کمیٹی جامع جائزہ لے کر قابلِ عمل سفارشات جلد ازجلد مرتب کرے اور فارمیسی کونسل کے تمام امور کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق درپیش چیلنجز پر غور کیلئے وزیر صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں فارمیسی تعلیم بمطابق بین الاقوامی معیار بنانے کا جائزہ لیا گیا،ڈی جی ہیلتھ ، ڈائریکٹر فارمیسی سروسز،اور ڈریپ کی جانب سے وزیر صحت کو بریفنگ دی گئی،وزیر صحت کو فارمیسی کے چیلنجز بارے تفصیلی بریف کیا گیا جس میں بتایاگیاکہ موجودہ فارمیسی کونسل 1967 کے قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اس موقع پر کہاکہ فارماسسٹ کا صحت کے نظام میں ایک کلیدی کردار ہے،فارمیسی میں شفافیت، کارکردگی و نظام کی بہتری یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، فارمیسی کونسل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے،اورفارمیسی ایجوکیشن، انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق لانے کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ مصطفی کمال نے کہاکہ فارمیسی گریجویٹس کی تربیت قومی و بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ہونی چاہیے، معیاری تربیت سے ادویات کے معیار، مریضوں کی سلامتی اور پیشہ ورانہ اہلیت کو یقینی بنائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگجرانوالہ، سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو میں ملوث خاتون کو حراست میں لے لیا گیا،ملزم کی تلاش جاری گجرانوالہ، سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو میں ملوث خاتون کو حراست میں لے لیا گیا،ملزم کی تلاش جاری ایران آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے، امریکا مظاہرین کی مدد کیلئے تیار ہے، صدر ٹرمپ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات قبرصی حکومت کا رویہ قبرص کے مسئلے پر یورپی یونین کے متعصب انداز کی ایک نئی مثال ہے،شمالی قبرص کی وزارت خارجہ کا بیان ایران کے جلاوطن ولی عہد رضا پہلوی کا عوامی بغاوت کا اعلان، تہران واپسی کی تیاری نو مئی واقعات میں سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا کی موجودگی کی تصدیق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان میں فارمیسی تعلیم بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار