کراچی کے باغ جناح میں پولیس اہلکاروں پر پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) باغ جناح میں پولیس اہلکاروں پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا ہے، پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، ایک پولیس اہلکار مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا ہے۔اس سے قبل کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی اور واٹر کینن بھی نمائش چورنگی کے قریب پہنچا دی گئی۔
لاہور میں 17سالہ لڑکی کے اغواء کے بعد قتل کا معمہ حل ہوگیا، آشنا ہی قاتل نکلا
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف کو کرسیوں اور کنٹینر کے ساتھ جلسے میں شرکت کیلئے افراد پہنچانے کی بھی پیشکش کردی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بندے کم پڑ رہے ہیں تو وہ بھی بھجوادیتے ہیں۔وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ گراؤنڈ سے باہر یا کسی بھی سڑک پر جلسہ ہوگا تو حکومت سندھ سخت ایکشن لے گی۔سندھ کے وزیر ثقافت ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس کارکنان موجود نہیں، اس لیے ناٹک شروع کیا ہے ، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ انہیں جلسے کے لیے لوگ بھی سندھ حکومت مہیا کرے۔
راولپنڈی میں بیٹوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے ماں جاں بحق
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔