پولیس وردی میں دھرندھر گانے پر ٹک ٹاک وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید سامنے آئی ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون پولیس افسر تھانے کے اندر بالی ووڈ فلم دھرندھر کے گانے پر ویڈیو بنارہی تھیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی، جس میں ایک خاتون پولیس وردی میں تھانے کے اندر موجود نظر آتی ہیں جبکہ پس منظر میں فلم دھرندھر کا گانا ’فاصلہ‘ چل رہا ہوتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشنز میں پولیس یونیفارم کے تقدس پر سوال اٹھائے گئے اور بعض صارفین نے اسے پولیس سے جوڑ کر تنقید کا نشانہ بنایا۔

آئی ویریفائی پاکستان کی ٹیم نے اس وائرل مواد کی جانچ پڑتال کی اور ریورس امیج سرچ کے ذریعے ویڈیو کے اصل ماخذ تک رسائی حاصل کی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کسی بھی پولیس فورس سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ وہ کراچی سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل اور اداکارہ ہیں، اور یہ ویڈیو ایک شوٹ کا حصہ ہے۔

تحقیق میں سامنے آیا کہ مذکورہ خاتون نے خود یہ ویڈیو 12 دسمبر 2025 کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ یہ محض ایک شوٹ ہے اور اصل پولیس اہلکار اس طرح کے لباس یا ہائی ہیلز استعمال نہیں کرتے۔

اداکارہ کی دیگر پوسٹس اور ویڈیوز سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پولیس وردی صرف ایک کردار کے طور پر استعمال کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جس گانے کو ویڈیو میں استعمال کیا گیا، وہ بالی ووڈ فلم دھرندھر کا حصہ ہے، جس پر پاکستان میں مبینہ طور پر پاکستان مخالف بیانیے کے باعث تنقید بھی کی جاچکی ہے۔ اسی تناظر میں اس ویڈیو نے مزید توجہ حاصل کی اور بعض حلقوں نے اسے غلط طور پر پاکستانی پولیس سے جوڑ دیا۔

فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ کہ وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون ایک پاکستانی پولیس افسر ہیں، درست نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور ویڈیو ایک مختصر فلم یا شوٹ کا حصہ ہے، اس لیے اس دعوے کو گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔
 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پولیس وردی

پڑھیں:

ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم

حکومتِ پنجاب نے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ایک بہترین اور زبردست سہولت والے اقدام کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق اب صوبے بھر میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہر وقت پلاسٹک یا کاغذی ڈرائیونگ لائسنس اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ان کے موبائل فون میں موجود ’ای ڈرائیونگ لائسنس‘ کو قانونی طور پر مکمل قابل قبول قرار دے دیا گیا ہے۔

ڈی ایل آئی ایم ایس کا جدید ڈیجیٹل نظام

پنجاب ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق یہ نیا اور پیپر لیس نظام ’ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی ایل آئی ایم ایس) کے تحت کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 16 تا 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع

اس اسمارٹ ڈیجیٹل اقدام کا بنیادی مقصد روایتی کاغذی کارروائی اور لائسنس گم ہونے یا گھر بھول جانے کے باعث شہریوں کو چالان کے خوف سے نجات دلانا اور ٹریفک کے پورے نظام کو تیز رفتار اور مؤثر بنانا ہے۔

موبائل فون پر لائسنس دکھائیں اور چالان سے بچیں

نئے قوانین کے تحت اب سڑک پر موجود ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کے لیے موبائل اسکرین پر دکھایا جانے والا ڈیجیٹل لائسنس ہی حتمی اور درست تصور کیا جائے گا۔

پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ٹریفک اہلکار، شخص یا ادارہ اس ڈیجیٹل لائسنس کو تسلیم کرنے سے انکار کرے، تو شہری اس کے خلاف فوری طور پر قانونی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

شکایت کے لیے واٹس ایپ نمبر اور ہیلپ لائن جاری

ٹریفک پولیس پنجاب نے شہریوں کی سہولت اور کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا انکار کی صورت میں فوری ایکشن کے لیے درج ذیل رابطے فراہم کیے ہیں، سرکاری ہیلپ لائن نمبر1787 جبکہ آفیشل واٹس ایپ نمبر 03184642936 ہوگا۔

مزید پڑھیں:دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں نہیں چلے گا، ٹریفک پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا چالان کردیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کے لیے ای لائسنس کو قبول کرنا لازمی ہوگا اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار

شہری اپنا پورٹیبل ای ڈرائیونگ لائسنس انتہائی آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں پنجاب حکومت کی آفیشل ویب سائٹ https://dlims.punjab.gov.pk/elicense پر جانا ہوگا، جہاں وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کر کے اپنا لائسنس دیکھ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پورٹیبل ٹریفک پولیس پنجاب ڈاؤن لوڈ ڈرائیونگ ڈی ایل آئی ایم ایس شہری لائسنس موبائل فون ہیلپ لائن

متعلقہ مضامین

  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل