موضوع: وینزو یلا میں امریکی بدمعاشی، برسر اقتدار صدر کا اغوا.. ایران میں فساد کی کوششیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: وینزوئلا میں امریکی بدمعاشی برسر اقتدار صدر کا اغوا
مہمان تجزیہ نگار: سید ناصر عباس شیرازی ) سربراہ سینٹر فار پاک گلف اسٹڈیز، مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم)
میزبان: سید انجم رضا
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
خلاصہ گفتگو و اہم نکات
امریکہ نے نام نہاد مہذب عالمی سماج کو تباہ کردیا ہے
وینزویلا پہ جارحیت اور صدر کا اغوا امریکی بدمعاشی کا صرف ٹریلر ہے
انسانی حقوق، باہمی احترام،جمہوریت، آزادی، ریاستوں اور قوموں کا تشخص کا لحاظ جیسی اقدارامریکہ نے برباد کردی ہیں
دنیا کو تہذیب یافتہ بنانے کا جھوٹا دعوی کرنے والےیورپ اور امریکہ کے جھوٹے نعروں کی قلعی کھل گئی ہے
غزہ جنگ نے امریکہ و یورپ کی منافقت آشکار کردی ہے
یورپ اور امریکہ نے اپنے مفادات کو بچانے کی قیمت پہ سب اعلی اقدار کو سولی پہ چڑھادیا ہے
دوسرا بڑا خوفناک مرحلہ عالمی قوانین کی بربادی و تباہ کاری ہے
یورپ ، مغربی دنیا اور امریکہ کو لیڈ کرنے والا احمق صدر جب کہتا ہے جو میں کہوں گا وہ قانون ہوگا یہ خوفناک رویہ ہے
امریکہ طاقت کی زبان کو کو حق ماننے والا عفریت بن چکا ہے
صرف تیسری دنیا اور مسلم ممالک پہ امریکہ دانت گاڑے نہیں کھڑا
امریکہ اب کینیڈا اور گرین لینڈ پہ بھی قبضے کی ہوس کا مدعی بن گیا ہے
لاطینی امریکہ کے ممالک میں وینزویلا پہ جارحیت تو امریکی عالمی بدمعاشی کا فقط آغاز ہے
امریکی سینٹرز بھی امریکہ کی بہیمیت کے خوفناک مضمرات پہ بول اٹھے ہیں
امریکی بدمعاشی کا خمیازہ صرف تیسری دنیا اور ایشیا کو ہی نہیں یورپ کو بھی بھگتا پڑے گا
ٹرمپ کے بیانات ظاہر کررہے ہیں کہ امریکہ خوف کی بنا پہ ایسی بدمعاشی کررہا ہے
امریکہ نے ماضی میں بھی لاطینی امریکہ مسسلسل جارحیت اور مداخلت کو اپنا وطیرہ بنایا ہوا تھا
ویزویلا میں امریکی مداخلت پہ روس اور چین کا ردعمل فوری تو بہت نارمل ہے لیکن مستقبل میں رول پلے ادا کرنے کی توقع ہے
حقیقت تو ہے کہ عالمی سطح پہ امریکی نظام مسلسل تنزل کی طرف جارہا ہے
امریکہ کی دشمنی سے زیادہ اس کی دوستی خطرناک ثابت ہوتی ہے
جمہوری اسلامی ایران کو بھی امریکی دھمکیاں ہمیشہ کی طرح ناکام ثابت ہونگیں
ماضی کا تاریخ بھی گواہ ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کے غیور عوام نے بھی امریکی مداخلت کو ناپسند کیا ہے
ہر مملکت اور نظام کی طرح جمہوری اسلامی ایران میں بھی ریاست مخالف افراد موجود ہیں جو امریکی و صیہونی آلہ کار بن جاتے ہیں
ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے عوامی تحریک تھی جسے رہبر معظم اور صدر نے بھی تسلیم کیا
مگر تشدد آمیز فسادات لوگوں کو قتل کرنا اور ، مساجد و مقدس مقامات کو آگ لگانا بلوہ گیری ہے
جمہوری اسلامی ایران کے عوام اور عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر فسادی عناصر انتشار برپا کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے ہیں
ایران میں مہنگائی کا طوفان مسسلسل امریکی پابندیوں کی بنا پہ آیا ہے
امریکہ کی جارحیت کا نشانہ ایران کی حکومت کے بجائے ایرانی عوام بن رہے ہیں
ایران کے غیور عوام سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل ان کے واضح دشمن ہیں
ایران کی عوام کی امریکی آلہ کاروں کی بلوہ گیری سے لاتعلقی ہی اس کی حقیقت کو آشکار کررہی ہے
مٹھی بھر شر پسند عناصر شناخت ہورہے ہیں کہ وہ صیہونی آلہ کار ایجنٹ ہیں
انقلاب اسلامی ابھی اپنا حقیقی رنگ دکھائے گا
دنیا امریکہ کے انسان کش چہرے کو پہچان چکی ہے
حکومت اسلامی اور انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی و صیہونی سازشیں امریکی استعمار کے تابوت میں کیل ثابت ہوگی
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمہوری اسلامی ایران امریکی بدمعاشی امریکہ نے ہے امریکہ ایران میں ہیں ایران
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اس یونٹ سے وابستہ ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ اڈے کے فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جارح کو سزا دینے کے سلسلے کی کڑی ہے اور امریکی فوج کی ان کارروائیوں کا جواب ہے، جن میں جمعرات کی صبح امام حسینؑ کے روضے کی جانب جانے والے زائرین کے راستے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق امریکی حملے میں عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ بارڈر کراسنگ پر دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں برطانیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف استعمال ہونے والا برطانوی اڈہ جائز ہدف تصور ہو گا۔ بیان کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ روز بحرِ ہند میں موجود اپنے بحری بیڑے کے کروز میزائل ختم ہونے کے بعد برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ بیان کے اختتام پر برطانیہ کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خطے کے عوام کی مشکلات کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اسلامی ممالک کی تقسیم، قتلِ عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام، فلسطین پر قبضے کی منصوبہ بندی اور اسرائیل کے قیام میں اس کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیاری کے لیے برطانوی فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری یا ان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کا تعاون جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہوگا۔