data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دمبولا: تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

دمبولا میں کھیلے جارہے 3 میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تاہم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 12 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے پہلے بولنگ کے فیصلے کے بعد سری لنکا کی ٹیم کو آغاز ہی میں نقصان اٹھانا پڑا۔ اوپنر پاتھم نسنکا پہلی ہی اوور میں نسیم شاہ کا شکار ہو کر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔کمیل مشارا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 8 گیندوں پر 20 رنز بنائے، جن میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا تاہم وہ محمد وسیم جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، اس وقت اسکور 1.

5 اوورز میں 22 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھا۔

اس کے بعد دھننجیا ڈی سلوا اور کشل مینڈس نے اننگز کو سنبھالا اور 32 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو پانچویں اوور میں 54 رنز تک پہنچایا تو پھر دھننجیا ڈی سلوا 15 گیندوں پر 22 رنز بنا کر چھٹے اوور کی پہلی گیند پر محمد نواز کا شکار بن گئے۔ کشل مینڈس کو چرِیتھ اسلانکا کی اچھی سپورٹ حاصل رہی اور دونوں نے مل کر نویں اوور میں ٹیم کا مجموعہ 100 رنز سے آگے پہنچایا تاہم محمد وسیم جونیئر نے کسل مینڈس کو 16 گیندوں پر 30 رنز پر آؤٹ کر کے 46 رنز کی شراکت توڑ دی۔

اس کے بعد فہیم اشرف نے چرِیتھ اسالنکا کو 13 گیندوں پر 21 رنز پر آؤٹ کر دیا، یوں 9.1 اوورز میں سری لنکا کا اسکور 102 رنز پر 5 وکٹیں ہو گیا۔کپتان داسن شناکا اور جینتھ لیانگے نے آخری اوورز میں تیز رفتاری سے رنز جوڑے اور دونوں کے درمیان چھٹی کے لیے 52 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

سری لنکا کا اسکور 154 تک پہنچا تو داسن شناکا وسیم جونیر کا شکار بن گئے، انہوں نے 9 گیندوں پر 34 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے شامل تھے۔اس کے علاوہ جینتھ لیانگے 8 گیندوں پر 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ وانیندو ہسرنگا بھی ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3 اوورز میں 54 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ، محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اوورز میں گیندوں پر سری لنکا رنز کی

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی