ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
کراچی:
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیسا حکم دیں گے ہم ویسا ہی کریں گے اور ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے لیڈر کو بلاجواز جیل میں رکھیں۔
نمائش چورنگی پر عوامی اجتماع سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، سندھ میں بھی صوبائی حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا تاہم اس کے بعد خیبرپختونخوا میں اگلا پڑاؤ رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے عمران خان کا پیغام ملک بھر میں پہنچائیں گے، سندھ کے عوام کا مشکور ہوں اور کراچی کی عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور عوام نے باہر نکل کر ثابت کیا ہے قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو سوچ رہے تھے عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی وہ آج آکر دیکھ لیں، جس دن عمران خان نے پیغام دیا عوام تیار ہے اور باہر نکلیں گے، کراچی کے عوام نے آج ثابت کیا ہے کہ بغیر سہولیات کے بھی جلسہ ہوسکتا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت سندھ نے رکاوٹیں ڈالیں لیکن عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسے کو کامیاب بنایا، آج لاکھوں کا مجمع اور کراچی کے عوام نے ثابت کیا ہے کراچی کی نمائندہ جماعت پی ٹی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے، حکومت سندھ نے سندھی ٹوپی اور اجرک کی بے حرمتی کی ہے، عوام حکومت سندھ کو معاف نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مل کر آئین کا ڈھانچہ تبدیل کر دیا ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوام تیار ہیں ڈی چوک جانے کو عمران خان کی کال کا انتظار ہے، عوام کو تیار رہنا ہے اور یہی جذبہ و جنوں رکھنا ہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے حقوق ختم کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ قوم کے لیڈر کو بلا جواز جیل میں رکھیں، جب بھی عمران خان کا حکم ہوگا ہم ویسا کریں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کی ہونے والی فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی، ہمارا راستہ روکا نہیں جاسکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ سہیل آفریدی نے نے کہا کہ عوام نے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔