data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260712-01-18
کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نمائش چورنگی پر کارکنوں سے خطاب کررہے ہیں،ان سیٹ میں پولیس اہلکار کارکن کو گرفتار کرکے لے جارہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بے حرمتی کی،اتوار کو جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس میں دن بھر جھڑپیں جاری رہیں ،باغ جناح اور اطراف میں موجود کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کے جواب میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، پی ٹی آئی کے متعدد کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ آج ہمارے ساتھ مختلف مقامات پر پولیس گردی کی گئی، پولیس گردی کے بعد بھی ہم یہاں اتنی بڑی تعداد میں
جمع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، سندھ میں بھی سندھ حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا، اس کے بعد خیبرپختونخوا میں اگلا پڑاؤ ڈالیں گے اور اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملک بھرمیں پہنچائیں گے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ کراچی کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے نکل کرثابت کیا قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے جو سوچ رہے تھے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائیگی وہ آج آکردیکھ لیں۔جس دن عمران خان نے پیغام دیا عوام تیار ہے نکلیں گے کراچی عوام نے آج ثابت کیا ہے کہ بغیر سہولیات کے بھی جلسہ ہوسکتا ہے۔آج لاکھوں کا مجمع کراچی کی عوام نے ثابت کیا ہے کراچی کی نمائندہ جماعت پی ٹی آئی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے، سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بے حرمتی کی، پیپلز پارٹی نے مل کر آئین کا ڈھانچہ تبدیل کردیا، سندھ میں پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے،عوام سندھ حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عوام ڈی چوک جانے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظارہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے حقوق ختم کرے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ قوم کے لیڈر کوبلاجوازجیل میں رکھیں۔ جب بھی عمران خان کا حکم ہوگا ہم ویسا کریں گے۔سندھ کی ہونے والی فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی۔ہمارا راستہ روکا نہیں جاسکتا ہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے سہیل ا فریدی عوام نے

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار