عمران خان کوسانحہ 9 مئی کیس میں سزا ملے گی، اکبر ایس بابر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سانحہ 9 مئی کا براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں اس کیس میں بھی سزا کی پیش گوئی کر دی۔ اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات
چیت کے ذریعے مقدمات کا خاتمہ اور مک مکا کرنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک اور شیخ مجیب الرحمان پیدا نہیں ہونا چاہیے، اگر حکومت پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ پر عملدرآمد کرتی تو سانحہ 9 مئی نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک دشمن سیاست سے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، میں بانی کو غدار کا لیبل نہیں دینا چاہتا یہ عدالت عظمیٰ کا کام ہے۔ پی ٹی آئی پر میرے تمام الزامات عدالت میں ثابت ہوئے، خیبرپختونخوا میں یہ ہمیں پتھر کے زمانے کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت شہیدوں کے جنازے کو کندھا دینے کیلیے تیار نہیں، پی ٹی آئی والے دہشت گرد کو دہشت گرد کیوں نہیں کہتے؟ پاکستان کا دفاع مضبوط نہ ہو تو کیا بھارت ہمیں بخشے گا؟
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اکبر ایس بابر پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔