آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر سے مارنے کیخلاف درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر سے مارنے کیخلاف درخواست دائر dogs WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) لاہور ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر کے استعمال سے مارنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
عدالت نے پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیوسٹاک اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے، جسٹس خالد اسحاق نے عزت فاطمہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ آوارہ کتوں کے نام پر آپریشن سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں، خانیوال میں ڈاگ کلنگ آپریشن کے دوران گولی لگنے سے کمسن بچی کے زخمی ہونے کا واقعہ ہوا۔
درخواست میں کہا گیا کہ رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیا کا استعمال خطرےسے خالی نہیں، پنجاب حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عملدرآمد نہیں کر رہی، لاہور ہائی کورٹ فائرنگ اور زہر کے استعمال سے کتوں کو مارنے سے روکے۔
استدعا کی گئی کہ عدالت عالیہ آوارہ کتوں کے لیے ویکسینیشن اور نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای حویلیاں جلسہ: سہیل آفریدی کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا ایران، پُرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی، انسانی حقوق کی تنظیم کا دعویٰ ایران کے خلاف بڑا فیصلہ قریب؟ صدر ٹرمپ نے فوجی آپشن کا عندیہ دے دیا جدہ ،اسحاق ڈار سے بنگلا دیشی مشیرکی ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال نومئی واقعات، ڈھائی سال بعد غیرمصدقہ ویڈیوز کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، تیمور سلیم جھگڑا کا سخت ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فائرنگ اور زہر آوارہ کتوں کتوں کو
پڑھیں:
فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
فرانس میں قائم ایک نفسیاتی اسپتال نے ذہنی صحت کے علاج کے لیے ایک غیرمعمولی طریقہ اختیار کیا ہے، جہاں مریضوں کے ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے گدھوں کی مدد لی جا رہی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ منصوبہ فرانس میں اپنی نوعیت کا واحد تجربہ سمجھا جاتا ہے۔ دارالحکومت پیرس کے مضافات میں سرسبز و شاداب ماحول اور تاریخی عمارتوں سے گھرا ویل ایورارڈ اسپتال مریضوں کو روایتی طبی علاج کے ساتھ ایک منفرد اور پُرسکون تجربہ بھی فراہم کر رہا ہے۔
اس پروگرام کے تحت مریض گدھوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، انہیں سیر کرواتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور جذباتی تعلق قائم کرتے ہیں۔ حالیہ سیشن کے دوران بھی متعدد مریضوں نے گدھوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور رخصت ہوتے ہوئے انہیں گلے لگا کر محبت کا اظہار کیا۔
60 سالہ مریضہ نیتھلی کے مطابق گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے سے انہیں ویسا ہی سکون ملتا ہے جیسا کسی پُرسکون دوا کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ذریعے ہونے والا یہ علاج ذہنی آسودگی فراہم کرتا ہے اور وقتی طور پر تمام پریشانیاں ختم دیتا ہے۔
فرانس کے سرکاری نظامِ صحت کے تحت یہ سیشنز مریضوں کو بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیے جاتے ہیں۔ عموماً ہر مریض کو ایک مخصوص گدھے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ دونوں ایک دوسرے کی عادات اور مزاج سے واقف ہو سکیں۔
اس یونٹ میں خدمات انجام دینے والی نرس آڈرے سیفار کے مطابق نیتھلی کی حالت میں چند ملاقاتوں کے بعد ہی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ جسمانی معذوری کے باعث وہیل چیئر سے نکلنے پر آمادہ نہیں تھیں، لیکن گدھے کے ساتھ تعلق نے ان میں اعتماد پیدا کیا اور اب وہ نہ صرف چیئر سے اٹھتی ہیں بلکہ اپنے جانور کے ساتھ کھڑی بھی ہوتی ہیں۔
دوسری جانب 52 سالہ مریض جیروم کا کہنا ہے کہ اس منفرد پروگرام نے ان کے احساسِ تنہائی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔