خفیہ دستاویزات لیک ہونے پر نیتن یاہو کا چیف آف سٹاف گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی رژیم کے ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے صیہونی وزیر اعظم کے چیف آف سٹاف تساچی براوزمین کو حساس دستاویزات کے غیر ملکی میڈیا کو لیک ہونے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خفیہ دستاویزات لیک ہونے پر قابض صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے چیف آف سٹاف کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی رژیم کے ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے صیہونی وزیر اعظم کے چیف آف سٹاف تساچی براوزمین کو حساس دستاویزات کے غیر ملکی میڈیا کو لیک ہونے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ براورمین کو لہاو 433 یونٹ میں تحقیقات کیلئے لایا گیا ہے، یہ یونٹ 2008ء میں سنگین جوائم اور بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ اس یونٹ کو اسرائیلی ایف بی آئی کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ صہیونی چینل 12 نے بھی اعلان کیا کہ پولیس نے براورمن کی گرفتاری سے پہلے ان کے گھر کی تلاشی لی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ہیکر گروپ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے تساحی براورمن کے موبائل فون کو ہیک کر لیا ہے۔ براورمن کو برطانیہ میں اسرائیلی سفیر مقرر ہونا تھا تاہم الزامات اور گرفتاری کے بعد ان کی تقرری کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی رژیم کی پولیس نے نیتن یاہو کے سابق ترجمان ایلی فلڈسٹائن کو بھی طلب کر لیا گیا جو پہلے بھی اس کیس میں گرفتار ہو چکے تھے۔ اس سے قبل میڈیا ذرائع نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو کے دفتر کے ترجمان ایلی فلڈسٹائن اور نیتن یاہو کے میڈیا کنسلٹنٹ یوناتان اوریخ کو خفیہ معلومات افشا کرنے اور غیر ملکی ذرائع سے پیسے وصول کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔ ان دونوں افراد پر "غیر ملکی فریق سے رابطہ کرنے" منی لانڈرنگ، رشوت لینے، دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں، نیتن یاہو کی پارٹی (لیکود) نے ایک سخت بیان جاری کیا جس میں فلڈسٹائن کا نام نہیں لیا گیا، لیکن اوریخ کی حمایت کی اور ان کی گرفتاری کو "پولیس کی جابرانہ کارروائی اور سیاسی اذیت کی نئی مہم" قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد ایک دائیں بازو کے وزیراعظم کو ہٹانا اور ناکام شاباک چیف کو ہٹانے سے روکنا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اوریخ اور دیگر افراد کو اندرونی سیاسی لڑائیوں کے لیے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیتن یاہو کے چیف آف سٹاف میں گرفتار اعلان کیا غیر ملکی لیک ہونے کیا گیا
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔