قطر کیس نے پول کھول دیا: بھارتی فوج کی بدعنوانی عالمی سطح پر شرمندگی کا سبب بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قطر میں سابق بھارتی بحریہ کے افسر کی دوبارہ گرفتاری نے ایک بار پھر بھارتی فوج کے کردار، پیشہ ورانہ ساکھ اور مودی حکومت کی سفارتی حکمتِ عملی کو عالمی سطح پر کڑی تنقید کی زد میں لا کھڑا کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے بعد خود بھارتی جریدے انڈین ایکسپریس نے بھی اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو شائع کیا، جس میں تسلیم کیا گیا کہ سابق بھارتی نیوی افسر کمانڈر پورنیندو تیواری قطر میں ایک بار پھر حراست میں ہیں۔
یہ معاملہ اگست 2022 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب قطر نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو سنگین الزامات کے تحت حراست میں لیا۔ بعد ازاں اکتوبر 2023 میں قطری عدالت کی جانب سے ان بھارتی اہلکاروں کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے نے بھارت میں شدید ہلچل مچا دی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان افسران پر جاسوسی جیسے حساس الزامات عائد کیے گئے تھے، جنہیں قطری حکام نے قومی سلامتی سے جوڑتے ہوئے انتہائی سنجیدگی سے لیا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی مسلسل سفارتی کوششوں اور دباؤ کے باوجود فروری 2024 میں بھی پورنیندو تیواری کو بھارت کے حوالے نہیں کیا گیا، جس سے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی اور سفارتی اثرورسوخ پر سوالات مزید گہرے ہو گئے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک قانونی یا سفارتی کیس نہیں بلکہ بھارتی فوج کی مجموعی عسکری تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
ماہرین اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ گزشتہ برسوں میں بھارتی فوج کو بدعنوانی، رشوت خوری، اخلاقی جرائم اور جنسی استحصال جیسے سنگین الزامات کا سامنا رہا ہے، جن پر مؤثر احتساب نہ ہونے کے باعث ادارے کی ساکھ شدید متاثر ہوئی۔ اندرونی کرپشن اور نظریاتی انتہا پسندی نے بھارتی فوج کے ان دعوؤں کو کھوکھلا کر دیا ہے جو وہ خود کو ایک منظم اور پیشہ ور فورس کے طور پر پیش کرتے ہوئے کرتی رہی ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج میں سیفرونائزیشن اور بڑھتے ہوئے ہندوتوا نظریات نے ادارے کو پیشہ ورانہ اصولوں سے دور کر دیا ہے، جس کا نتیجہ بیرونِ ملک گرفتاریوں اور عالمی سطح پر شرمندگی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔