Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:23:57 GMT

ضلع بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

ضلع بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطاب گزشتہ رات تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ کیا۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر اسنائپر کا استعمال بھی کیا گیا ، دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر اسنائپر کا استعمال بھی کیا گیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشتگردوں کے حملے میں کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ٹپوسانو باچا قبرستان میں کارروائی کے دوران فتنہ الخواج کے 3 دہشت گردہلاک ہوئے جبکہ ضلع خیبر شاہ کس میں بھی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔ سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کے فرار ساتھیوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیک پوسٹ پر سی ٹی ڈی

پڑھیں:

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

 ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔

سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار