ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق تیمور سلیم جھگڑا نے تصویر جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
ریڈیو پاکستان حملے سے متعلق پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے معاملے پر تیمور سلیم جھگڑا نے تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ رپورٹ میں بطور ثبوت پیش کی جانے والی ویڈیو عوامی ویڈیو ہے، ویڈیو کافی عرصے سے میرے ٹائم لائن پر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک لیب نے میری گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ویڈیو سے تصویر لی ہے، ویڈیو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کی مذمتی پیغام پر مشتمل ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو 9 مئی کو پشاور میں نہیں بلکہ اسلام آباد میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
قبل ازیں تیمور سلیم جھگڑا نے 9 مئی پر ریڈیو پاکستان پر حملے کیس کے الزامات اور فارنزک رپورٹ پر کہا کہ مقدمہ ٹرائل کے بعد خارج ہوچکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز