اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیووٹیک
(NAVTTC) کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا ا ظہار کیا ہے۔انہوں نے تکنیکی و فنی تربیتی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے اور اپرینٹس شپ قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے نئے متعارف کردہ ایکوسسٹم پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیووٹیک کے تحت جاری تربیتی پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نیووٹیک کے ساتھ کام کرنے والے نجی شعبے کے تھرڈ پارٹی ویلڈیٹرز، صنعتی شعبے کے شراکت دار، پیشہ ورانہ فرمز، چیمبرز آف کامرس کے نمائندے، کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور مصنوعی ذہانت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی سطح پر مسابقت کیلئے بین الاقوامی سرٹیفیکشنز کی فراہمی خوش آئند امر ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی کھپت کیلئے وزارت خارجہ اور وزرات سمندر پار مقیم پاکستانی اقدامات میں تیزی لائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان باصلاحیت ہیں، انکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے نیووٹیک کے ذریعے ایک مفصل پروگرام کا آغاذ کیا۔اللہ کے فضل و کرم سے نیووٹیک کے تحت تکنیکی و فنی تربیتی پروگرامز کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ نیووٹیک کے تمام پارٹنر تربیتی اداروں میں زیر تربیت طلباء اور اساتذہ کیلئے بائیو میٹرک نظام کے تحت حاضری کا نظام لاگو کیا جائے۔وزیراعظم نے احکامات جاری کئے کہ صوبائی اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے نیوٹیک کے پروگرامز کو وسعت دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کو تربیت فراہم کی جا سکے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ بین الاقوامی سطح پر زیادہ مانگ والے ہنر کے حوالے سے نوجوانوں کر بین الاقوامی سرٹیفیکشن کے ساتھ تربیت کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے حکم دیا کہ نیووٹیک کے تحت جن اداروں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، انکی رکنیت معطل کرکے کاروائی کی جائے۔نیووٹیک کے نظام کی مکمل ڈیجیٹائیزیشن و آن لائن مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیووٹیک کی جانب سے وزیرِ اعظم کے تفویض کردہ تربیتی پروگرامز کے اہداف کا حصول یقینی بنایا جا چکا.

نیووٹیک اپنے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو یقینی بنا رہی ہے جس میں تربیتی پروگرامز میں طلباء و طالبات کی بائیومیٹرک حاضری کے ساتھ ساتھ ٹرینرز کے اعلی معیار کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نیووٹیک کے تحت پاکستان کے پہلے اسکل بیسڈ بانڈ کا اجراء کیا جاچکا ہے جس کے تحت نجی شعبے سے پیشہ ورانہ تربیت کیلئے نتائج کی بنیادوں پر فنڈنگ لی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، فِن ٹیک، کان کنی، سیاحت، سپورٹس، ہاسپیٹیلٹی، چِپ بلڈنگ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ڈیمانڈ کے اعتبار سے تربیتی پروگرامز اس وقت نیووٹیک کے تحت ملک بھر میں جاری ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیووٹیک کے تکنیکی و فنی تربیت کے تمام پروگرام انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ کیے جا چکے ہیں۔ اس مقصد کیلئے ملک بھر سے 148 صنعتوں کو پروگرامز میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں مدرسہ جات میں بھی تربیتی پروگرامز کا اجراء کیا گیا ہے۔ اجلاس کو ان پروگرامز میں کامیابی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات کے بارے بھی بتایا گیا۔

اجلاس کو اعداد و شمار پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ برس نیوٹیک کے ذریعے 1 لاکھ 46 ہزار افراد نے تربیت حاصل کی جبکہ 15 ہزار سے زائد لوگوں کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز فراہم کی گئیں۔ تکامل کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد لوگوں نے تربیت حاصل کی جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد لوگ سعودی عرب میں اس نظام کے ذریعے برسر روزگار ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ 350 سے زائد اداروں کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں نیووٹیک کی جانب سے بین الاقوامی سطح کی تربیت فراہم کرنے کا لائسنس فراہم کیا گیا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 10 ہزار سے زائد لوگوں کو صنعتوں کے حساب سے پیشہ ورانہ تربیت کا پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء کے علاوہ 2600 نئے اداروں کی رجسٹریشن کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تربیت فراہم کرنے والے اداروں کو ادائیگی کیلئے نتائج کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ اجلاس کو گوگل، مائیکروسافٹ و دیگر بین الاقوامی سرٹیفیکیشن اداروں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے نیووٹیک کو تفویض کردہ تمام اہداف کو حاصل کیا جاچکاہے۔

وزیرِ اعظم نے نیووٹیک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کیلئے مزید بہتری کے حوالے سے نئے اہداف کے تعین کی ہدایت کی۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیشہ ورانہ تربیت تربیتی پروگرامز بین الاقوامی شہباز شریف افرادی قوت ہدایت کی کے ذریعے کے ساتھ

پڑھیں:

امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز

امریکی سفارت خانے نے امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو اسلام آباد میں ’لیٹ فریڈم رنگ‘ کے عنوان سے ’لبرٹی بیل‘ نمائش کا افتتاح کر دیا۔

نمائش میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 16 پاکستانی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں ہر فنکار نے اپنے انداز میں ‘آزادی’ کے تصور کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نمائش کا افتتاح لوک ورثہ میوزیم میں منعقدہ تقریب میں امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے مشترکہ طور پر کیا۔

پاکستانی فنکاروں نے ‘آزادی’ کی نئی تعبیر پیش کی

امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں امریکی مشن کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن نے اپنے ‘لنکن کارنرز’ نیٹ ورک کے ذریعے ترتیب دیا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 16 فنکاروں کو شریک کیا گیا۔

Federal Minister for NH&C Aurangzeb Khan Khichi and U.S. Chargé d’Affaires Andy Halus on Thursday jointly inaugurated the “Let Freedom Ring” American Liberty Bell display at Lok Virsa Heritage Museum, celebrating the enduring cultural partnership between Pakistan & United States pic.twitter.com/3uqKCelXK9

— National Heritage and Culture Division (@DivisionCulture) July 23, 2026

ہر فنکار سے ایک ہی سوال پوچھا گیا کہ ’میرے لیے آزادی کیا معنی رکھتی ہے؟ ’اس سوال کے جواب میں فنکاروں نے ’لبرٹی بیل‘ کے منفرد ڈیزائن تخلیق کیے، جو پاکستانی نقطۂ نظر سے آزادی کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔

نمائش 5 روز تک جاری رہے گی

‘لیٹ فریڈم رنگ’ نمائش 23 سے 27 جولائی تک اسلام آباد کے 2 نمایاں ثقافتی مراکز، لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مونومنٹ میوزیم میں جاری رہے گی۔

امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس 5 روزہ نمائش کے دوران دونوں مقامات کا دورہ کریں اور فن پاروں کا مشاہدہ کریں۔

امریکا اور پاکستان کے مشترکہ اقدار پر زور

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس نے کہا کہ ‘لبرٹی بیل’ آزادی، اظہارِ رائے اور بہتر مستقبل کی امید کی علامت ہے۔

أعلنت السفارة الأمريكية في إسلام آباد عن افتتاح معرض ليت فريدوم رينغ في متحف لوك ورثه ومتحف النصب التذكاري الباكستاني، وذلك ضمن الاحتفالات العالمية بمرور ٢٥٠ عامًا على إعلان الاستقلال الأمريكي.

شارك في الافتتاح القائم بالأعمال الأمريكي آندي هيلز ووزير التراث الوطني والثقافة… pic.twitter.com/EcPOSXchyu

— WE News | بالعربية (@WENewsArabic) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دونوں معاشروں میں فن، تخلیقی اظہار اور بہتر دنیا کے تصور کو اہمیت دی جاتی ہے۔

لوک ورثہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تاریخی مقام پر امریکا کی آزادی کی داستان کو بھی پیش کرنا باعثِ فخر ہے۔

ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مضبوط بنانے پر زور

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے اس نمائش کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔

امریکا 2026 میں اپنے اعلانِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے اور سفارتی مشنز کے زیرِ اہتمام ‘فریڈم 250’ کے عنوان سے مختلف تقریبات، نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ‘لیٹ فریڈم رنگ’ مہم بھی اسی عالمی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزادی، اختراع، تخلیقی اظہار اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

اس نمائش کے ذریعے پاکستانی فنکاروں کو اپنے فن کے ذریعے آزادی کے تصور کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جسے پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزادی افتتاح لوک ورثہ میوزیم امریکا امریکی سفارتخانہ امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس پاکستان ثقافتی تبادلہ فنکاروں لبرٹی بیل لیٹ فریڈم رنگ مونومنٹ میوزم

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری