موسمِ سرما کی تعطیلات دسمبر کی بجائے جنوری میں کرنے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
(ویب ڈیسک) سکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات دسمبر کی بجائے جنوری میں کرنے پر غور شروع کردیا گیا کیونکہ جنوری میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت گر جاتا ہے۔
بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟
تفصیلات کے مطابق سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سکول طلبہ کیلئے موسمِ سرما کی تعطیلات دسمبر کی بجائے جنوری میں منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔یہ اقدام اس لیے زیرِ غور ہے کیونکہ گزشتہ چند سالوں کے مشاہدات کے مطابق سب سے شدید سردی جنوری میں آتی ہے، جب تیز ہوائیں اور کم درجہ حرارت طلبہ کو متاثر کر سکتے ہیں۔
پاکستان سے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری
محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ آب و ہوا میں تبدیلیوں کے پیشِ نظر یہ تجویز سامنے آئی ہے، اس معاملے پر محکمہ کی سٹیئرنگ کمیٹی آئندہ اجلاس میں غور کرے گی۔اگر یہ تجویز منظور ہو گئی تو کراچی سمیت ملک کے جنوب مشرقی علاقوں کے سکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات دسمبر کے آخری دنوں کے بجائے جنوری میں ہوں گی۔حالیہ برسوں میں دسمبر کے مہینے میں موسم نسبتاً معتدل رہا ہے جبکہ جنوری میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت اکثر ایک ہندسوں تک گر جاتا ہے،موجودہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق سکول یکم جنوری کو دوبارہ کھل جاتے ہیں جس سے طلبہ کو سب سے زیادہ سرد موسم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہریتک روشن کی برتھ ڈے، گرل فرینڈ کا تصاویر کیساتھ بڑااعلان وائرل
اس سال بھی سکول موسمِ سرما کی سب سے سخت لہر کے آغاز سے پہلے کھل گئے تھ،ےجس کے باعث تعلیمی حکام نے وقتی طور پر سکول کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے 12 سے 26 جنوری تک کلاسیں صبح 9 بجے سے شروع کرنے کی ہدایت کی۔یہ اقدام طلبہ کی صحت اور تعلیمی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جانے کا امکان ہے تاکہ سخت سردی میں بچوں کی نقل و حرکت اور تعلیم پر منفی اثر نہ پڑے۔
پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے؛ وزیرِ اعظم
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکولوں تعطیلات تعطیلات سکولوں تعطیلات سرما کی تعطیلات دسمبر
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل