Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:51:36 GMT

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل ہوگئیں

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل ہوگئیں

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اکثر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، وہ کبھی اپنے بیانات تو کبھی اپنے کیسز کی وجہ سے سرخوں میں آتے ہیں۔ متنازع بیانات اور رویے کے باوجود یوٹیوبر کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں اور صرف یوٹیوب پر ان کے 83 لاکھ 40 ہزار سبسکرائبرز جب کہ انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالوورز ہیں۔ دو روز قبل، ہی رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی، لیک ہونے والے وائس نوٹ میں ایمان رجب روتے ہوئے اپنی ساس سے بات کرتی سنائی دیتی ہیں جس میں وہ اپنے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کرنے کی درخواست کرتی ہیں سوشل میڈیا پر اب رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، مداحوں کی جانب سے یوٹیوبر کی پرانی شکل و صورت کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازین، یوٹیوب پر رجب بٹ کے ظاہری انداز میں تبدیلی کے سفر کی ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے، جس میں 2011 سے 2025 تک کا ان کا سفر دکھایا گیا ہے۔ یہ تصاویر عوامی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جس کی وجہ ان کا عجیب اور حیران کن طور پر دیسی اسٹائل ہے اور صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رجب بٹ کی کی پرانی

پڑھیں:

آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 

پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے  پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔

آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔

بھارتی عوام  کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار  کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا