حکومت سپر اسپیڈ سے نکل کر ’ونڈر بوائے‘ کی تلاش میں مصروف ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ ’سپر اسپیڈ‘ کے دور سے نکل کر ’ونڈر بوائے‘ کی تلاش میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر، تعلقات میں دراڑ کی باتیں بے بنیاد
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ حکومت جلد از جلد اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کرے، کیوں کہ اب مزید تاخیر کی کوئی وجوہات نہیں ہیں۔
یہ حکومت super man اور super speed سے wonder boy پہ آگئے ہیں اور بہت جلد یہ home alone پر چلے جائیں گے، بیرسٹر گوہر pic.
— Rizwan Ghilzai – Updates (@RizwanGhilzaiRG) January 12, 2026
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ نئے سال کے آغاز کے باوجود پاکستان کے مسائل پرانے ہی ہیں اور کوئی بنیادی تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سندھ دورے کی تعریف کی اور کہا کہ سہیل آفریدی کا دورہ بہت کامیاب رہا، تاہم سندھ حکومت کے آخری دن کا رویہ جمہوری اقدار کے عین مطابق نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مقامی ثقافت کا خیال رکھتے ہوئے ٹوپی اور اجرک کا احترام کرنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں سیاست کرنے والوں کو عوام کی آواز سننا ہوگی اور ملک میں دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کی جانی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی سپر اسپیڈ ونڈر بوائے وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی ا ئی سپر اسپیڈ ونڈر بوائے وی نیوز بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :