مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر عون رضا انجم سے حسن رضا حسینی کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسرائیل اور اُس کے ہمنوا اس وقت اسلامی ممالک کے خلاف متحدہیں لیکن بدقسمتی سے مسلمان ممالک کی آپسی تناو افسوسناک ہے، صیہونی میڈیا کی جانب سے ایران اور ایرانی سپریم لیڈر کے خلاف پراپیگنڈہ کررہا ہے ، اس وقت عالم اسلام کو متحدہونے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے رہنما معروف عزادار حسن رضا حسینی نے ملتان کے نومنتخب صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور اُنہیں ضلع ملتان کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر سوتری وٹ یونٹ کے رہنما سہیل عباس بھی موجود تھے۔ عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسرائیل اور اُس کے ہمنوا اس وقت اسلامی ممالک کے خلاف متحدہیں لیکن بدقسمتی سے مسلمان ممالک کی آپسی تناو افسوسناک ہے، صیہونی میڈیا کی جانب سے ایران اور ایرانی سپریم لیڈر کے خلاف پراپیگنڈہ کررہا ہے، اس وقت عالم اسلام کو متحدہونے کی ضرورت ہے، اگر خدانخواستہ ایران میں رجیم چینج ہوا تو پاکستانی بارڈر بھی غیرمحفوظ ہوجائے گا، لہذا ہمیں ایران کا ساتھ دینا چاہیے اور استعمار کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :