جوڈیشل کمشن، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری، بلوچستان کے ایک جج کی مستقلی مسترد
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے3 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمشن اجلاس میں اہم عدالتی معاملات پر غور کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے2 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر بھی اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت میں ججز کی تعیناتی کے لیے رولز بنانے کے معاملے کو بھی زیر غور لایا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی مستقل تقرری کی منظوری دی گئی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نجم الدین مینگل کی بطور مستقل جج کی توثیق کی گئی، جسٹس ایوب خان کی مستقلی اکثریتی رائے سے مسترد کی گئی۔ آئینی بنچز کیلئے ججز نامزدگی کے معیار پر غور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی ججز تقرری انٹرویو، طریقہ کار اور رولز میں ترامیم پر سفارشات تیار کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ججز اسلام آباد کی مستقلی کی مستقل
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔