سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کے انتقال پر صدر اور وزیراعظم کا گہرے رنج و غم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ محمد الیاس کی کرکٹ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سابق کرکٹر اور پی سی بی کے سابق سلیکٹر محمد الیاس کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ محمد الیاس ایک بہترین کرکٹر تھے جنہوں نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ انہوں نے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محمد الیاس
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔