اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت پرویز الہیٰ کے وکیل نے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، لہٰذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی منظور کرے۔
عارف والا میں آتشزدگی سے ماں اور 2 بچیاں جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، سماعت کے دوران سابق وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی، اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست اینٹی کرپشن پرویز الہی
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :