اسلام آباد:(نیوزڈیسک) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ محمد الیاس کی کرکٹ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سابق کرکٹر اور پی سی بی کے سابق سلیکٹر محمد الیاس کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ محمد الیاس ایک بہترین کرکٹر تھے جنہوں نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ انہوں نے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محمد الیاس

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے