رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا شناختی کارڈ منسوخ ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے انکشاف کیا ہے کہ نادرا کی جانب سے ان کا قومی شناختی کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے بتایا کہ ان کا شناختی کارڈ بلاک نہیں بلکہ باقاعدہ طور پر منسوخ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
نور عالم خان نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے نادرا کو ایک خط لکھا گیا، جس کے بعد نادرا نے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حقائق کے برعکس کیا گیا ہے اور اس کی وجہ ایک ایسا معاملہ بنا جس کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2023 میں کسی شخص نے غصے میں آ کر ایک گھر کو ان کے نام سے منسوب کر کے اس پر بل کا مسئلہ بنا دیا، حالانکہ نہ وہ گھر ان کی ملکیت تھا اور نہ ہی ان کے نام پر رجسٹرڈ تھا۔
رکن اسمبلی کے مطابق شناختی کارڈ منسوخ ہونے کے بعد ان کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو گئی ہے۔ بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈز بند ہونے کے باعث مالی معاملات رک گئے ہیں اور سرکاری و نجی سطح پر شناخت سے متعلق کئی مسائل جنم لے چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سنگین مسئلے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ ایک منتخب عوامی نمائندے کو درپیش مشکلات ختم ہو سکیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نور عالم خان کے مؤقف کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہ تحریری طور پر انہیں اس معاملے کی تفصیلات فراہم کریں، جس کے بعد وہ ذاتی طور پر اس مسئلے کو دیکھیں گے اور متعلقہ اداروں سے بات کریں گے۔ اسپیکر نے یقین دہانی کرائی کہ کسی رکن اسمبلی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔
دریں اثنا قومی اسمبلی کے اجلاس میں نادرا ترمیمی بل 2025 سمیت 3 اہم بل بھی پیش کیے گئے۔ شرمیلا فاروقی نے ایوان میں نادرا ترمیمی بل 2025 پیش کرنے کی اجازت طلب کی، جس کی منظوری کے بعد بل پیش کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بل سینئر سٹیزنز کے شناختی کارڈ کے دوبارہ اجرا سے متعلق ہے۔
اجلاس میں سحر کامران نے اسلام آباد میں بیٹریوں کی انتظام اور دوبارہ کارآمد بنانے سے متعلق بل 2025 پیش کیا، جسے گرین اکانومی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔
اسی طرح طاہر اقبال نے کوآپریٹو سوسائٹیز ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل شناختی کارڈ منسوخ نور عالم خان قومی اسمبلی اسمبلی کے کے بعد
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔