پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں برق رفتار بولنگ، بیٹرز پریشان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں اپنی برق رفتار بولنگ سے بیٹرز کو پریشان کر دیا۔ نوکھالی ایکسپریس کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ڈھاکا کیپٹلز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میچ میں نوکھالی ایکسپریس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں ڈھاکا کیپٹلز کی ٹیم احسان اللہ کی تیز رفتار بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ احسان اللہ نے چار اوورز کی اسپیل میں 32 رنز دے کر دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی تیز رفتار گیندوں کا سامنا افغانستان کے اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز نے بھی کیا جنہیں گیندیں سنبھالنا مشکل ہو گیا اور متعدد بار وکٹ کیپر کے دستانوں میں گیند گئی۔ فاسٹ بولر نے سیف اللہ کو صفر پر پویلین واپس بھیجا جبکہ عبداللہ علی صرف دو رنز بنا کر احسان اللہ کا شکار بنے۔ احسان اللہ کی اس عمدہ کارکردگی نے نہ صرف نوکھالی ایکسپریس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ بی پی ایل میں ان کی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار بھی کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔
یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔
دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘