پولیس کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے امن کمیٹی کے اراکین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں جا رہے تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں ہوید کے علاقے میں امن کمیٹی ممبران پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں واقع علاقہ گلبدین لنڈیڈاک میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں باپ اور بیٹے سمیت امن کمیٹی کے چار اراکین جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے امن کمیٹی کے اراکین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں جا رہے تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نصیب، حامد، ضیاءاللہ اور فوجی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امن کمیٹی کے کے مطابق

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری