پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہناپاکستان کے مفاد میں ہے: راجا پرویز اشرف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد: سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کاحکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے،حکومت کا آرڈیننس کے معاملے پر ہمارے واک آؤٹ کا نوٹس لینا اچھی بات ہے۔
پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی بلاول بھٹو زرداری نے بذریعہ زوم صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق پی پی پارلیمانی اجلاس میں آرڈیننس کے معاملے پر پی پی مؤقف پر مشاورت کی گئی جبکہ اراکین نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سے متعلق شکایات بھی کیں۔یہ بات انہو ںنے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہی۔
راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھاکہ حکومت نے آرڈیننس کے معاملے پر ہمارے واک آؤٹ کا نوٹس لیا اور یہ اچھی بات ہے۔ حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فضا ہے، حکومتی اتحاد میں یکجہتی پاکستان کے مفاد میں ہے اور پیپلزپارٹی کاحکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوجائے گا، پیپلزپارٹی اتحادی ہے پیپلزپارٹی کا اپوزیشن لیڈر نہیں ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پاکستان کے مفاد میں ہے اتحاد میں
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔