کوہلی، روہت اور گمبھیر سے متعلق بھارتی بیٹنگ کوچ کا اہم بیان!
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
بھارت کے بیٹنگ کوچ سِتانشو کوٹک کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سمیت ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ ایک صف میں کھڑے ہیں۔
ستانشو کوٹک نے بتایا کہ جتنا تجربہ ان دونوں کے پاس موجود ہے وہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بہت سے آئیڈیا شیئر کر سکتے ہیں اور دونوں بلے باز ایسا کرتے ہیں۔ یہ دونوں منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ اب یہ دونوں ایک ہی فارمیٹ کھیل رہے ہیں، دونوں چاہتے ہیں کہ جب بھی وہ ہوں تو انڈیا جہاں بھی کھیلے جیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں بلے باز گوتم گمبھیر کے ساتھ ایک روزہ فارمیٹ، وہ میچز بھارتی ٹیم کے پاس ہیں اور 2027 میں جنوبی افریقا میں ہونے والے ایک روزہ ورلڈ کپ سے متعلق گفتگو کرتے ہیں۔ جتنا وقت وہ ان دونوں کے درمیان ہوتے ہیں وہ اپنا تجربہ شیئر کرتے ہیں اور وہ ہمیشہ ان دونوں بات کرتا ہوا دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی چیزیں ہوتی ہیں، لیکن جو وہ دیکھتے ہیں اس میں بہت مثبت پہلو ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرتے ہیں
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔