سندھی لینگویج اتھارٹی کے چیئرمین کے اعزاز میں تقریب کاا نعقاد
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھی لینگویج اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شیر مہرانی کے اعزازاور سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اسحاق سمیجو کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں علمائے کرام، ادیبوں اور ادارے کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے نئے چیئرمین ڈاکٹر شیر مہرانی نے کہا کہ معاشرہ کسی فرد سے جتنی زیادہ توقعات رکھتا ہے، اس پر اتنی ہی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، آج مجھے ایک نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے، یہ صرف ایک ذمہ داری نہیں ہے، بلکہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے زبان کے ادارے میں زبان کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ انفرادی طور پر ان مقاصد کو حاصل کرنا ضروری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
کراچی:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سائوتھ ایئر کی سی ای او نشاط فاطمہ کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق تلہار اور سیندک میں جوزک ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن نہیں کیا جاسکتا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کے تحت پرائیویٹ ایئرفلڈز پر کمرشل پروازوں کی اجازت نہیں ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور سیندک کی جوزک ایئر فیلڈ پر سائوتھ ایئر کو کمرشل پروازوں سے روکتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی عندیہ دے دیا۔
نجی ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کے لیے چارٹر لائسنس سول ایوی ایشن سے حاصل کرنا ہوگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور جوزک ایئر فیلڈ پر فلائٹ آپریشن کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔