شمالی وزیرستان؛ دریائے کرم کا اہم رابطہ پل بارود سے اُڑا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
ڈی آئی خان:
دریائے کرم کے اہل رابطہ پل کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں دریائے کرم پر قائم ایک اہم رابطہ پل کو بارود سے اڑا دیا گیا ہے، جس کے باعث پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے بعد زور دار دھماکے سے پل مکمل طور پر منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کا میران شاہ اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
پل کی تباہی پر اہلیانِ علاقہ نے اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
تصویر، فیس بکاکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔