پی ٹی آئی نے جو کمٹمنٹ کی تھی وہ ساری انہوں نے تبدیل کی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو کمٹمنٹ کی تھی وہ ساری انہوں نے تبدیل کی۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا فیصلہ تھا کہ ان سے رابطہ کیا جائے، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے رابطہ کیا گیا تھا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ان سے بات چیت ہوئی کہ کون کونسے روٹس استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کہا تھا کچھ علاقوں میں نہیں جائیں گے، سیکیورٹی تھریٹ تھا اس کے باوجود وہ ان علاقوں میں گئے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو جلسے کی اجازت بھی دی گئی، اس کے باوجود وہ پیچھے ہٹ گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔