لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور والدہ کے اغوا کا معاملہ، ڈویژن بنچ کا بڑا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا سے متعلق کیس میں سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور شہری وقاص احمد، سہیل علیم کے درمیان لین دین کے تنازعے سے جڑے معاملے میں اہم حکم جاری کیا۔ عدالت نے وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ خارج کرنے، پولیس کے خلاف کارروائی اور جرمانوں سے متعلق سنگل بنچ کے تمام احکامات معطل کر دیے۔

ڈویژن بنچ نے تفتیشی افسر پر عائد ایک لاکھ روپے جرمانہ، بغیر وارنٹ لاہور چھاپہ مارنے والی ٹیم میں شامل تمام پولیس اہلکاروں پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ، اور آئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کے سنگل بنچ کے احکامات بھی معطل کر دیے۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل طاہر کاظم اور ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ پیش ہوئے۔ بتایا گیا کہ وقاص احمد اور ان کی اہلیہ کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ نمبر 658/25 درج کیا گیا تھا، جبکہ وقاص احمد کی اہلیہ اور تین کم سن بچیوں کو اسلام آباد پولیس لاہور سے اٹھا کر اسلام آباد لائی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے اس معاملے پر فیصلہ سنایا تھا، جسے اب ڈویژن بنچ نے معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان جسٹس محسن اختر کیانی کا پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز سے متعلق بڑا حکم چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کا عملی مظاہرہ، جدہ میں چینی ٹرک معاہدہ طے پا گیا منی لانڈرنگ کیسز: سزاؤں پر عمل درآمد تیز کرنے کیلئے ایف آئی اے کی دو خصوصی ٹیمیں قائم سچ ہے کچھ فرمز ملک سے جا رہی ہیں، تسلیم کرنا ہوگا ٹیکس، انرجی قیمت زیادہ ہے: وزیر خزانہ صدر مملکت بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے ٹرمپ کا سپریم کورٹ کو ٹیرف کے معاملے پر انتباہ: فیصلہ خلاف آیا تو اربوں ڈالر کی ادائیگیاں ناممکن ہوں گی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کم سن بچیوں ڈویژن بنچ

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا