کوہاٹ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے قمر کلے میں پہاڑی تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: دیر میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد جاں بحق
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ طویل آپریشن کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: طور خم بارڈر کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے 20 سے زائد افرادملبے تلے دب گئے، 3 افراد جاں بحق
واقعے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پہاڑی تودہ خیبرپختونخوا قمرکلے کوہاٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پہاڑی تودہ خیبرپختونخوا قمرکلے کوہاٹ افراد جاں بحق پہاڑی تودہ تودہ گرنے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔