اسلام آباد/منامہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے منامہ میں ملاقات کی۔ 

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ 

قصر القضیبیہ آمد پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشیخ عیسیٰ بن سلمان آل خلیفۃ من الدرجۃ الاولیٰ دیا گیا۔صدر مملکت کو ایوارڈ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور گراں قدر خدمات پر دیا گیا۔ بعدازاں صدر زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ 

جب پتا چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کررہی ہے، علی ترین کا ملتان سلطان کی نیلامی پر ردعمل

ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ صدر مملکت نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفرااسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون پاک، بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار دیا گیا۔  ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال میں اتحاد اور تحمل پر زور دیا گیا۔ 

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق صدر مملکت نے کہا بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے۔ صدرمملکت نے بحرین میں مقیم 1 لاکھ 16ہزار پاکستانیوں کیلیے سہولتیں فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔  ملاقات میں کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو پاک بحرین دوستی کی علامت قرار دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

شہباز شریف سے کسی کو کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مسئلے عمران خان، نواز شریف اور بینظیر بھٹو جیسے عوامی لیڈروں کے ساتھ ہوتے ہیں،فواد چودھری

بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ نے کہا صدر زرداری کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

اس موقع پر صدر آصف زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بحرین کے شاہ حمد بن عیسی صدر مملکت کیا گیا دیا گیا

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات