ذرائع نے کہا کہ فی الوقت ایس ایس جی سی کو 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ شہر میں گیس بحران کی وجہ سے رات کے اوقات کے ساتھ اب دن میں بھی گیس غائب رہنا معمول بن گیا ہے، ایس ایس جی سی کی شہر میں اربوں روپے خرچ کر کے نئی گیس لائنیں ڈالنے کے باوجود مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس دستیاب نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گیس کا بدترین بحران جاری ہے، منگل کو گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی قلت کا سامنا رہا  جس کی وجہ سے گیس صارفین نے ایس ایس جی سی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، لانڈھی، بلدیہ سائیٹ اورنگی ٹاون لیاقت آباد پی آئی بی کالونی جہانگیر روڈ بفرزون نارتھ کراچی کیماڑی لیاری، لانڈھی،سعود آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر، پی ای سی ایچ ایس، گلشن معمار، کورنگی،  ملیر، ماڈل کالونی، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی، گڈاپ، کاٹھور، لائنز ایریا، سٹی ریلوے کیمپ، سلطان آباد اور دیگر علاقوں میں گیس کی بندش رہی، تاہم شہر میں شدید قلت کے باوجود ایس ایس جی سی  کی جانب سے شہر میں صورتحال بہتر ہونے کا دعوی کیا گیا۔ ایس ایس جی سی کے ترجمان کے دعوے کے مطابق گیس کی فراہمی کی موجودہ صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ سوئی سدرن کو فیلڈز سے 15ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کرنا شروع ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ادارے کے فرنچائز علاقوں کی ضروریات کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رہے گی، گزشتہ روز دو گیس فیلڈز سے 45ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ فی الوقت ایس ایس جی سی کو 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ شہر میں گیس بحران کی وجہ سے رات کے اوقات کے ساتھ اب دن میں بھی گیس غائب رہنا معمول بن گیا ہے، ایس ایس جی سی کی  شہر میں اربوں روپے خرچ کر کے نئی گیس لائنیں ڈالنے کے باوجود مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس دستیاب نہیں ہے۔ متاثرہ شہریوں نے حکومت سے ایس ایس جی سی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو اپنے گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوگیا ہے جس کے سبب  ہوٹل مالکان کی چاندی ہوگئی ہے۔ ایس ایس جی سی کے صارفین کے مطابق کراچی میں پہلے ہی رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ برقرار ہے لیکن اب دن کے اوقات میں بھی گیس کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی ہے۔ گیس کی بندش سے گھریلو خواتین، پکوان ہاس، دودھ فروشوں، مٹھائی اور کنفیکشنری بنانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ صارفین نے کہاکہ ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے تاکہ صارفین قدرتی گیس کے بجائے ایل پی جی کے استعمال کی جانب راغب ہوسکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ایم سی ایف ڈی گیس ایس ایس جی سی کی ایس ایس جی سی کے کی وجہ سے ہوگئی ہے کے مطابق کا سامنا کے ساتھ میں گیس کی جانب گیس کی

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ