data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے شہری جو پہلے ہی ان گنت مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں ایسے میں غیر اعلانیہ گیس کی بندش نے شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ پیر کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک گیس کی بندش یا پریشر کم ہونے سے گھریلو، کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس صورتحال پر سوئی سدرن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 گیس فیلڈز سے گیس کی ترسیل میں کمی کا سامنا ہوا ہے جس سے کچھ علاقوں میں گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، کراچی میں گیس فراہمی تقریباً 45 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس سے کراچی کے بعض علاقوں میں گیس پریشر کم ہے۔ کراچی جو اقتصادی حب کی حیثیت رکھتا ہے یہاں کے عوام کے مسائل کو جس طرح نظر انداز کیا جارہا ہے وہ اس امر کا غماز ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کو کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات سے کوئی سروکار ہے، گرمیوں کے دنوں میں کراچی کے شہری طویل دورانیے کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کا شکار ہوتے ہیں اور شدید سردیوں میں انہیں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس پر امن وامان کی ابتر صورتحال، انفرا اسٹرکچر کی تباہی، سڑکوں کی خستہ حالی، پانی کی عدم فراہمی اور پبلک ٹرانسپورٹ کا فقدان مستزاد ہے مگر کوئی نہیں جو شہریوں کے مسائل کے حل پر توجہ دے۔ یہ صورتحال عوام میں اشتعال پیدا کرسکتی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر حکمت ِ عملی مرتب کرے تاکہ یہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں