Express News:
2026-07-24@04:13:20 GMT

ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ لے اڑے

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

بھارتی کرکٹ آئیکون ویرات کوہلی نے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف راج کوٹ میں جاری ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں سابق کپتان ویرات کوہلی نے 23 رنز اسکور کیے اور بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

البتہ، عالمی سطح پر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ ہیں۔ انہوں نے 51 میچز میں 45.

83 کی اوسط سے 1971 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسرے نمبر پر 35 میچز کھیل کر 55.40 کی اوسط سے 1773 رنز اسکور کرنے والے ویرات کوہلی ہیں۔

تیسرے نمبر پر 42 میچز میں 46.05 کی اوسط سے 1750 رنز اسکور کرنے والے بھارت کے سچن ٹنڈولکر جبکہ چوتھے نمبر پر 47 میچز میں 33.75 کے اوسط سے 1519 رنز بنانے والے سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے خلاف ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر رنز اسکور اوسط سے

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار