ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی پابندی، 75 ممالک کے شہریوں کی ویزہ پراسیسنگ معطل
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ 21 جنوری سے 75 ممالک کے شہریوں کی ویزہ پراسیسنگ کو عارضی طور پر معطل کر دے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ ممالک کے شہری امریکہ کے مختلف ویزہ پروگرامز کے تحت ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست نہیں دے سکیں گے۔
متاثرہ ممالک میں روس، ایران، افغانستان، برازیل اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام نیا قومی سلامتی پروگرام اور امیگریشن پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ویزہ پابندی کی مدت اوراس کے اثرات پرآئندہ تفصیلی ہدایات جاری کی جائیں گی اور متاثرہ افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اضافی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔