ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کا نیا ’ایچ مارک‘ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ ہونڈا آٹو موبائل بزنس کی نمائندگی کے لیے ایک نیا اور تازہ ڈیزائن پر مشتمل ایچ مارک اپنایا جائے گا۔ یہ نیا ایچ مارک ہونڈا کی آئندہ حکمت عملی اور آٹو موبائل شعبے میں بڑی تبدیلیوں کی علامت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی پسندیدہ گاڑی خریدنا اب ہر کسی کے لیے ممکن، مگر کیسے؟
ہونڈا نے پہلی بار 1963 میں ایچ مارک کو اپنی آٹو موبائل مصنوعات کی شناخت کے طور پر متعارف کرایا تھا، جس کے بعد وقتاً فوقتاً اس کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کی جاتی رہیں۔ اب اس نشان کو نیکسٹ جنریشن الیکٹرک وہیکلز کی تیاری کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے نیا روپ دیا گیا ہے، جن میں ہونڈا زیرو سیریز بھی شامل ہے۔
کمپنی کے مطابق نئے ایچ مارک کا مقصد ہونڈا کی آٹو موبائل انڈسٹری میں تبدیلی، جدت اور مسلسل ترقی کے عزم کی عکاسی کرنا ہے۔ یہ ڈیزائن پھیلے ہوئے دونوں ہاتھوں کی مانند ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ ہونڈا موبیلیٹی کے امکانات کو وسعت دینا اور صارفین کی ضروریات کو خلوص کے ساتھ پورا کرنا چاہتی ہے۔
ہونڈا کا کہنا ہے کہ نیا ایچ مارک آئندہ نیکسٹ جنریشن ای وی ماڈلز اور ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل ماڈلز پر لاگو کیا جائے گا، جن کی مارکیٹ میں آمد 2027 اور اس کے بعد متوقع ہے۔ اس کے علاوہ اس نشان کو صرف گاڑیوں تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ ڈیلرشپس، کمیونیکیشن سرگرمیوں اور آٹو موبائل موٹر اسپورٹس میں بھی استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’جب بلیو ہونڈا سوک کی جگہ بندوق تھامے شخص آگیا‘
کمپنی نے بتایا کہ آٹو موبائل مارکیٹ اس وقت الیکٹریفیکیشن اور ذہین ٹیکنالوجیز کے باعث بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ نیا ایچ مارک ہونڈا کے دوسرے قیام کی علامت ہوگا، جس کے تحت کمپنی جدید ٹیکنالوجی اور نئے خیالات کے ذریعے صارفین کی توقعات سے بڑھ کر قدر فراہم کرنے اور اس تبدیلی کے دور میں قیادت کا کردار ادا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایچ مارک لوگو موٹر کمپنی لمیٹڈ ہونڈا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایچ مارک لوگو موٹر کمپنی لمیٹڈ ہونڈا
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔