حیدرآبادو لیاقت یونیورسٹی کے تعاون سے ایک روزہ تربیتی پروگرام
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے باہمی تعاون سے فنڈا مینٹل آف فاریزنک سائنس اینڈ ڈی این ای ٹیسٹنگ کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ لیاقت یونیورسٹی جامشورو میں منعقد ہوا ورکشاپ میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کا مقصد قانونی ماہرین کو فارنزک سائنس، ڈی این اے ٹیسٹنگ اور جدید سائنسی شواہد کے حوالے سے عملی اور نظریاتی آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ فوجداری مقدمات میں سائنسی شہوائد کی اہمیت کو مؤثر انداز میں سمجھا جا سکے۔ ورکشاپ کے دوران ملک کے نامور فارنزک ماہرین، پروفیسرز اور ڈاکٹروں نے اپنے تحقیقی اور عملی تجربات شرکاء کے ساتھ شیئر کیے۔ مختلف سیشنز میں فارنزک سائنس ایویڈنس، فنگر پرنٹنگ، مشتبہ دستاویزات کی جانچ، کمپیوٹر فارنزکس، ٹاکسیکالوجی، لیبارٹری تجزیہ، ڈی این اے ٹیسٹنگ، کرائم سین ایگزامینیشن، میڈیکولیگل اہمیت اور بلڈ اسپیٹر پیٹرن اینالیسس جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن نے کہا کہ فارنزک سائنس اور ڈی این اے ٹیسٹنگ جدید نظامِ انصاف کے بنیادی ستون بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی ترقی کے ساتھ قانون اور طب کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوا ہے جس سے بے گناہوں کو انصاف اور مجرموں کو سزا دلانے میں مدد مل رہی ہے ڈاکٹر اکرام الدین اجن نے کہا کہ وکلاء کے لیے ضروری ہے کہ وہ میڈیکولیگل اور فارنزک معاملات کی بنیادی سمجھ حاصل کریں کیونکہ اب عدالتوں میں فیصلے صرف زبانی شہادت کے بجائے سائنسی شواہد کی بنیاد پر بھی کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیاقت یونیورسٹی آئندہ بھی بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر ایسی علمی اور تربیتی سرگرمیاں جاری رکھے گی وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹنگ نہ صرف فوجداری مقدمات میں بلکہ خاندانی وراثتی اور دیگر قانونی معاملات میں بھی نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کی درست سمجھ بوجھ سے انصاف کی فراہمی کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت یونیورسٹی ڈی این اے ٹیسٹنگ نے کہا کہ
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن