Juraat:
2026-07-24@01:29:34 GMT

پشاور ہائیکورٹ ، 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

پشاور ہائیکورٹ ، 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اور پختونخواہ حکومت صوبائی وزیر شریک نہیں ہوئے
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس،چار ججوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل جج جبکہ چار ایڈیشنل ججوں کی مدت میں چھ ماہ توسیع کی منظوری دے دی ہے، کمیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور پختونخواہ حکومت کے صوبائی وزیر شریک نہیں ہوئے۔جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔کمیشن نے متعلقہ ڈیٹا فارم، سابقہ پس منظر (اینٹی سیڈنٹس) اور پیش کردہ مواد کے مکمل جائزے کے بعد اکثریت سیایڈیشنل جج جسٹس محمد طارق آفریدی ایڈیشنل جج عبدالفیاض،ایڈیشنل جج جسٹس صلاح الدین،ایڈیشنل جج جسٹس صادق علی ، ایڈیشنل جج جسٹس سید مدثر امیر، ایڈیشنل جج جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو مستقل جج بنانے کی منظوری دی۔کمیشن نے جن چار ایڈیشنل ججوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی ان میں ایڈیشنل جج جسٹس فرح جمشید، ایڈیشنل جج جسٹس انعام اللہ خان، ایڈیشنل جج جسٹس ثابت اللہ خان، ایڈیشنل جج جسٹس اورنگزیب شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ایڈیشنل جج جسٹس کی منظوری

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق