بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، کراس سبسڈی 123 ارب روپے کم کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک :حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کے نتیجے میں کراس سبسڈی میں 123 ارب روپے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔
پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد کراس سبسڈی میں 123ارب روپے کی کمی لائی گئی ہے، کراس سبسڈی کا حجم 225 ارب روپے سے کم کرکے 102 ارب روپے اور فی یونٹ سبسڈی کا بوجھ 8.
15 جنوری کو انٹر نیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی : پی ٹی اے
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ بجلی کی قیمت 53.04 روپے سے کم ہوکر 42.27 روپے ہوگئی ہے۔حکومت نے ناکارہ پاور پلانٹس بند اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور معاہدے کیے، ان اقدامات کی بدولت ملک میں بجلی کی قیمت میں کمی آئی ہے اور حکومت نے 3 سال کے لیے اضافی بجلی کی کھپت پر22.98 روپے فی یونٹ کا پیکج بھی دیا ہے۔
پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ حکومت نے سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے پلان پر کام شروع کر رکھا ہے، سرکلر ڈیٹ کے خاتمے پرعوام کو فی یونٹ 3.23 روپے کا ریلیف ملے گا، آف گرڈ سولرصارفین کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد دو گنی ہوکر 22 ملین ہوگئی ہے، پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں اضافے سے پاورسیکٹر پر بوجھ پڑا ہے، کمرشل اور بلک سپلائی صارفین اس وقت بھی صنعتوں سے زیادہ کراس سبسڈی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
اے ایس پیز کو ایک ماہ کی تربیت کیلئے بیجنگ، چین بھیجا جائے گا: محسن نقوی
پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ ٹیرف حکومت کی وسیع تر سماجی و اقتصادی پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں، حکومت کراس سبسڈی کا بوجھ کم کرنے کے لیے مختلف آپشنز تلاش کر رہی ہے اور ان اقدامات میں سبسڈی اصلاحات قرض کی ری فنانسنگ شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :