وزیراعظم کی دانش سکول کیلئے شیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) وزیر اعظم نے دانش سکول کے لئے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے جو وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کے تحت ہوگی۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرپرسن سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت جبکہ اراکین میں ایڈیشنل سیکرٹری (بجٹ) وفاقی ڈائریکٹر جنرل، وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن چیئرمین، وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سینئر نمائندہ دانیال سکول اتھارٹی پنجاب ڈاکٹر ظفر اقبال قادری، بانی تلیم فاو نڈیشن ڈاکٹر صباح فیصل، سابق پرنسپل، ICGممبرمس نشاط ریاض خان، سی ای او، ملالہ فنڈ پاکستان ڈاکٹر چوہدری فیصل مشتاق، بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، روٹس ملینیم سکولز دیگر شامل ہیںکمیٹی کے فرائض میں دانش اسکول کی عملیاتی روڈمپ کا نفا زادارہ جاتی، انتظامی اور تعلیمی فریم ورک پرنسپل/ادارہ جاتی ممبران کی تقرری کے معیار تعلیمی اور غیر تعلیمی عملے کی بھرتی داخلہ پالیسی، اہلیت کے معیار، اور کوٹہ تقسیم فیس کا ڈھانچہ، وظائف، اور فنڈنگ میکانزم انفراسٹرکچر کی تیاری کی نگرانی غیر تعلیمی خدمات کی آﺅٹ سورسنگ بجٹ کی منصوبہ بندی اور فنڈز کی تقسیم ماہانہ پیش رفت کی رپورٹ رسمی ہینڈ اوور کے لئے منتقلی کا منصوبہ سٹیئرنگ کمیٹی دانیال سکول اتھارٹی کے قیام تک فعال رہے گی اور اس کی کارکردگی کی نگرانی کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔