اصلاحات کے باعث بجلی کی کراس سبسڈی 123 ارب روپے کم ہو گئی: پاور ڈویژن
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے نتیجے میں کراس سبسڈی میں 123 ارب روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق کراس سبسڈی کا مجموعی حجم 225 ارب روپے سے کم کر کے 102 ارب روپے تک لایا گیا ہے جبکہ فی یونٹ سبسڈی کا بوجھ 8.9 روپے سے کم ہو کر 4.02 روپے رہ گیا ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 62.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاور ڈویژن ارب روپے فی یونٹ بجلی کی
پڑھیں:
بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
کوئٹہ:پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون کے دوران جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے مرد اور خاتون جان کی بازی ہارگئے، خضدار میں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے، چھتیں گرنے سے 13 بچوں اور دو خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا ان میں خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17گھر مکمل تباہ ہوگئے ہوگئے جب کہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا۔