آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، عمران خان جلد رہا ہوں گے، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، عمران خان جلد رہا ہوں گے، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2026 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزادی عدلیہ کے لیے جدوجہد کررہی ہے، آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے، ہم بلال محسود کی فیملی کے ساتھ مرتے دم تک کھڑے رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک روز دورہ کراچی میں سہراب گوٹھ پر ریلی کے دوران جاں بحق پی ٹی آئی کے کارکن بلاول محسود کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کراچی کے صدر راجہ اظہر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ وزیراعلی کے پی کراچی آمد کے بعد ائیرپورٹ سے سہراب گوٹھ قافلے کی شکل میں پہنچے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما کارکنان، پختون کمیونٹی کے مشران اور دیگر موجود تھے۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد تحریک اور قومی جماعت ہے، سہراب گوٹھ میں بلال محسود شہید ہوا ہے، پی ٹی آئی کا ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، پی ٹی آئی کے ورکر عمران خان کی امانت ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا ہے، آج میرا لیڈر جیل میں ہمیں ورکر کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑنا، اگر ہم نے انہیں بے یارو مدد گار چھوڑا تو قوم ہمیں معاف نہیں کریگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک نظریاتی ورکر بھی اگر تحریک میں کھڑا ہے تو یہ تحریک جاری ہے یہ تحریک کم نہیں پڑے گی مزید بڑھے گی، میں بلاول محسود کی فیملی کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں ہم ہر خوشی اور غم میں ورکر کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ کرے ایسے غم ہمیں نصیب نہ ہوں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ورکر حقیقی آزادی، عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنا خون دے رہے ہیں عمران خان نے جو تحریک شروع کی تھی اللہ کرے ہم جلد کامیاب ہوجائیں، پی ٹی آئی سندھ نے بلال محسود کے گھر کی ذمہ داری لے ہے میں اپنے طور پر ان کی ہر ممکن مدد کروں گا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلال محسود کو سلام کو پیش کرتا ہوں، بلال محسود کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، بلال محسود نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی جدوجہد میں اپنی جان دی ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات کا دن، ہم نہیں چاہتے جمہوریت ڈی ریل ہو، ترجمان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا دن، ہم نہیں چاہتے جمہوریت ڈی ریل ہو، ترجمان بانی پی ٹی آئی پی ٹی وی میں تمام اینکرز میرٹ پر تعینات ہوئے کوئی سفارش نہیں، وزیر اطلاعات پاکستان کا چین کے ساتھ تعلق ہرحال میں غیرمتزلزل رہے گا، وزیراعظم طالبان قیادت میں اندرونی تصادم: کابل بمقابلہ قندھار طاقت کی جنگ سامنے آگئی وزیراعظم نے ماہرین سے ریلویز کیلیے عملی اقدامات کا روڈ میپ مانگ لیا پاکستان میں ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں اضافہ،ڈریپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی بلال محسود کے ساتھ نے کہا
پڑھیں:
دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر
نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟
ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔
کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟
حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔
دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔