وزیراعظم سے قومی پیغامِ امن کمیٹی کی ملاقات، دہشتگردی کے خلاف قومی ہم آہنگی پر زور
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر مذہبی امور اور وزیرِ مملکت داخلہ بھی موجود تھے۔
کمیٹی کے اراکین نے حکومت پاکستان کی امن کے فروغ کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور صوبائی حکومتوں کی اس قومی ایجنڈے کے نفاذ میں مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ اجلاس میں تحریک طالبان پاکستان (TTP)، بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور آئی اے جی (IAG) کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں: قومی پیغام امن کمیٹی کا جمعہ کو ’پیغام امن‘ کے طور پر منانے کا اعلان
وزیرِ اعظم نے امن کمیٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو خوش آمدید کہا اور کمیٹی کے کام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تشدد پسندی کے آغاز کو 1980 کے بعد افغانستان کے جنگی حالات سے جوڑا۔ کہا کہ پاکستان کے وسائل موجود ہیں لیکن ترقی کے لیے پرامن ماحول ضروری ہے۔
انہوں نے مئی 2025 کے حالیہ تنازع میں پاک افواج کی کارکردگی کو سراہا اور قیادت کا ذکر کیا۔ فرقہ وارانہ تقسیم پر قابو پانے اور اقلیتوں کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے دہشتگردی کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ضروری قرار دیا۔
مزید پڑھیں: تمام مکاتب فکر کی دینی قیادت نے پیغامِ پاکستان کو آئین کے بعد مضبوط ترین دستاویز قرار دیدیا
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان اور مذہبی علما کے تعاون سے پاکستان قومی سطح پر دہشتگردی کے خاتمے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ پاکستان میں امن اور ہم آہنگی قائم رکھنے کے لیے مختلف طبقات اور اقلیتوں کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ دہشتگردی کے خلاف قومی کوششیں ہر سطح پر جاری رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BLA IAG TTP قومی پیغام امن کمیٹی وزیر اعظم محمد شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قومی پیغام امن کمیٹی وزیر اعظم محمد شہباز شریف قومی پیغام امن کمیٹی
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔