تہران:

ایران میں حالیہ ہنگامہ آرائی میں ملوث ایک گروپ کی سرغنہ خاتون نے ایران میں بدنظمی پھیلانے میں تعاون کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے براہ راست رابطوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس غلام حسین محسن کی تہران میں گرفتار افراد سے تفتیش کے دوران 7 مختلف زبانیں جاننے والی ایک خاتون نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ملک میں ہنگامہ آرائی اور کشیدگی پھیلانے میں تعاون کے لیے رابطے کیے۔

ایرانی حکام نے بتایا کہ گرفتار خاتون نے تسلیم کیا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران پہلوی کے حامی سوشل میڈیا نیٹ ورک کے سربراہ اور 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں شروع کی گئیں وحشیانہ کارروائیوں کے دوران براہ راست اسرائیل حامی حلقوں سے رابطے میں تھیں۔

گرفتار خاتون نے تصدیق کی ہے کہ ان کی کوششوں میں نیتن یاہو کو براہ راست پیغام پہنچانا بھی شامل تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مزید دو گرفتار افراد نے بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے ملک میں کشیدگی اور حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے ایک پولیس اسٹیشن کونشانہ بنایا۔

اسی طرح ایک اور ملزم نے جنوبی تہران میں اپنے اپارٹمنٹ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں پرشاٹ گن فائرنگ کا اعتراف کیا۔

ایرانی چیف جسٹس نے گرفتار افراد کے بیانات ریکارڈ کیے اور اس دوران ایک ملزم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی کار پولیس اہلکاروں پر چڑھائی تھی، دیگر تین ملزمان نے بیان دیا کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کے سروں پر کنکریٹ بلاکس گرائے تھے۔

چیف جسٹس غلام حسین محسن نے کہا کہ تمام ملزمان بالواسطہ یا بلاواسطہ غیرملکی  خفیہ ایجنسیوں سے منسلک تھے اور حالیہ فسادات کے دوران جن لوگوں نے شہریوں کو اکسایا اور امن و امان خراب کیا انہیں تفتیش کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں تہران کے گرینڈ بازار میں چند تاجروں کی جانب سے مہنگائی، بدترین پابندیوں اور دیگر مشکلات کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا تاہم ایک ہفتے بعد 8 جنوری کو اچانک ملک بھر میں پرتشدد احتجاج پھیل گیا تھا۔

ایران نے پرتشدد احتجاج اور فسادات کے پیچھے اسرائیل اور امریکا کا ہاتھ ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہنگامہ آرائی کہ انہوں نے براہ راست خاتون نے کے دوران

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار