بنارس میں مودی کی بلڈوزر کارروائی صدیوں پرانی تہذیبی وراثت مٹانے کی کوشش ہے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
ملکارجن کھڑگے نے یہ بھی پوچھا کہ منی کرنیکا گھاٹ میں صدیوں پرانی مورتیاں، جو بلڈوزر کارروائی کا شکار ہوئیں، انہیں ملبے میں ڈالنے کے بجائے کسی میوزیم میں محفوظ کیوں نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بنارس کے تاریخی منی کرنیکا گھاٹ میں توڑ پھوڑ اور بلڈوزر کارروائی کو لے کر شدید حملہ کیا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے طویل بیان میں انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے خوبصورتی اور تجارتی ترقی کے نام پر صدیوں پرانی مذہبی، ثقافتی اور روحانی وراثت کو مسمار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صرف تاریخی ڈھانچوں کو نقصان پہنچانے تک محدود نہیں بلکہ ملک کی تہذیبی شناخت پر بھی ضرب ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ منی کرنیکا گھاٹ، جس کا ذکر قدیم ادوار میں ملتا ہے اور جسے لوک ماتا اہلیابائی ہولکر نے دوبارہ آباد کروایا تھا، آج تزئین و آرائش کے نام پر ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے کوریڈور کے نام پر چھوٹے بڑے مندروں اور دیوالیوں کو گرایا گیا اور اب قدیم گھاٹوں کی باری آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی سوچ یہ ہے کہ ہر تاریخی وراثت کو مٹا کر اس پر اپنی نیم پلیٹ لگا دی جائے۔
کانگریس صدر نے سوال اٹھایا کہ کیا صفائی، مرمت اور خوبصورتی کے کام وراثت کو محفوظ رکھتے ہوئے نہیں ہو سکتے تھے۔ انہوں نے مثال دی کہ کس طرح پارلیمنٹ احاطے میں مہاتما گاندھی اور بھیم راؤ امبیڈکر سمیت ملک کی عظیم شخصیات کے مجسموں کو بغیر کسی مشورے کے ایک طرف منتقل کر دیا گیا۔ اسی طرح جلیانوالہ باغ میموریل میں تزئین کے نام پر آزادی کے متوالوں کی قربانیوں سے جڑی یادوں کو کمزور کیا گیا۔ ملکارجن کھڑگے نے یہ بھی پوچھا کہ منی کرنیکا گھاٹ میں صدیوں پرانی مورتیاں، جو بلڈوزر کارروائی کا شکار ہوئیں، انہیں ملبے میں ڈالنے کے بجائے کسی میوزیم میں محفوظ کیوں نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بنارس دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں روحانیت، ثقافت، تعلیم اور تاریخ کا ایسا سنگم ہے جو پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
انہوں نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ اس سب کے پیچھے ایک بار پھر سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کی نیت کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پانی، جنگل اور پہاڑ نجی مفادات کے حوالے کئے گئے اور اب ثقافتی وراثت کی باری آ گئی ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم کے اس دعوے کا حوالہ دیا کہ "ماں گنگا نے بلایا ہے" اور کہا کہ آج حکومت نے اسی ماں گنگا کو فراموش کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنارس کے گھاٹ اس شہر کی شناخت ہیں اور لاکھوں لوگ ہر سال "موکش" کی امید لے کر یہاں آتے ہیں، ایسے میں ان مقامات کو عوام کی پہنچ سے دور کرنا عوامی اعتماد سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملکارجن کھڑگے نے بلڈوزر کارروائی انہوں نے کہا کہ صدیوں پرانی کے نام پر
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔