data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسپتال کی ویب سائٹ فعال نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار،جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت

کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) معلومات تک رسائی اور شفافیت کے قانون 2016 کے تحت سندھ انفارمیشن کمیشن کے اراکین محمد سلیم خان اور نور محمد دایو نے بہتر نظم و نسق اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کا دورہ کیا.

اراکین نے اسپتال کے بجٹ،ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف کی تفصیل، ریکارڈ روم ،ادویات کے اسٹور اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور اسپتال کے مختلف وارڈز اور سیکشنز بشمول میڈیکل ری امبرسمنٹ سیکشن Medical Reimbursement section کا بھی دورہ کیا.

انہوں نے اسپتال کی فزیو تھراپی اور ڈینٹل او پی ڈی میں موجود مریضوں سے انہیں فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا،انفارمیشن کمیشن کے اراکین نے اسپتال کی ویب سائٹ کے فعال نہ ہونے اور ایکٹ کے تحت معلومات کی فراہمی کے لئے افسر مقرر نہ کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ویب سائٹ کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایکٹ کے تحت درکار تمام معلومات کو اپ لوڈ کرنے کے بھی احکامات دئیے،اس موقع پر انفارمیشن کمشنر محمد سلیم خان نے کہا کہ معلومات تک رسائی ہر پاکستان شہری کا بنیادی حق ہے جو کہ اسے آئین پاکستان کے سیکشن 19-اے کے تحت بھی دیا گیا ہے اس لئے تمام سرکاری ادارے عوامی مفاد کی معلومات فراہم کرنے اور سرکاری امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کے پابند ہیں.

انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت تمام سرکاری محکمے عوام کو معلومات کی فراہمی کے لئے 16 یا اس سے اوپر گریڈ کا افسر مقرر کریں۔

انفارمیشن کمشنر نور محمد دایو نے کہا کہ معلومات کی عدم فراہمی ،غلط بیانی اور اسے جان بوجھ کر چھپانا قابل تعزیر جرم ہے،انہوں نے سرکاری محکموں پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ افسر کی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر کمیشن کو مطلع کریں تاکہ اس ضمن میں ریکارڈ کو درست رکھا جاسکے.

کمشنرز نے واضح کیا کہ مذکورہ بالا ایکٹ کی خلاف ورزی، معلومات کی عدم فراہمی یا غلط استعمال، بہتر نظم و نسق نہ ہونے اور عدم شفافیت پر کمیشن کو سزا دینے کا اختیار ہے۔انہوں نے ریکارڈ کو مناسب طریقہ سے رکھنے اور ڈاکٹرز اور اسٹاف کی دستیابی پر اسپتال کی انتظامیہ کو سراہا۔اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے یقین دلایا کہ کمیشن کے احکامات کی مکمل پابندی کی جائے گی،انہوں نے اسپتال کی ویب سائٹ کو ایک ماہ میں مکمل طور پر فعال کرنے اور معلومات کی فراہمی کے لئے افسر مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی

عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: معلومات کی اسپتال کی نے اسپتال ویب سائٹ انہوں نے کے تحت کے لئے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق