صدر زرداری کا بحرین میں سرمایہ کاری شراکت داریوں کے فروغ پر زور
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260116-01-3
منامہ (مانیٹر نگ ڈ یسک ) صدر آصف علی زرداری نے منامہ میں بحرین اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ سے خطاب کیا اور سرمایہ کاری کے تعاون کو اجاگر کیا، صدر مملکت نے سرمایہ کاری شراکت داریوں اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ کیلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔آصف زرداری نے پرتپاک مہمان نوازی پر بحرین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا، صدر مملکت نے شیخ عیسیٰ ایوارڈ عطا کرنے پر شاہِ بحرین سے اظہارِ تشکر کیا اور ایوارڈ کو دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوطرفہ تعلقات اور باہمی احترام کی علامت قرار دیا۔صدر مملکت نے اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کی واضح سٹریٹجک وڑن اور ادارہ جاتی مضبوطی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک کھلی اور سرمایہ کار دوست معیشت کے طور پر بحرین کی کامیاب پوزیشننگ تیزی سے بدلتے عالمی ماحول میں قیمتی اسباق فراہم کرتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں