data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سجاول(نمائندہ جسارت) پولیو مہم کے سلسلے میں سول اسپتال سجاول میں ڈاکٹر دین محمد میمن کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمائندہ ڈاکٹر لائقہ، سول سرجن ڈاکٹر محمد انور میمن، لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے عبدالحمید کھٹی، مذہبی رہنماؤں، پولیس، ایجوکیشن، ریونیو سمیت مختلف محکموں کے افسران اور پولیو ورکرز نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر دین محمد میمن، ڈاکٹر لائقہ اور ڈاکٹر محمد انور میمن نے بتایا کہ پولیو مہم 2 فروری سے شروع ہوگی جو پورا ہفتہ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے تمام اداروں اور طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں سے پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہے، اس کے لیے والدین، علما کرام، سرکاری اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں شریک تمام افراد نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیو مہم

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن